Russia اور India کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے فوجیوں کی باہمی تعیناتی کا 5 سالہ معاہدہ طے پا گیا ہے، جسے خطے میں ایک اہم اسٹریٹجک پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی سرزمین اور فضائی حدود میں محدود پیمانے پر فوجی موجودگی برقرار رکھ سکیں گے۔ معاہدے کی شقوں کے مطابق کسی بھی ایک وقت میں ایک ملک میزبان ملک میں زیادہ سے زیادہ 3 ہزار فوجی، 5 فوجی جہاز اور 10 لڑاکا طیارے تعینات کر سکے گا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے عسکری تعلقات، مشترکہ مشقوں اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنائے گا۔ اس کے ذریعے نہ صرف دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ خطے میں طاقت کے توازن پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر جغرافیائی سیاسی تناؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور بڑی طاقتیں اپنے دفاعی اتحادوں اور شراکت داریوں کو مزید مستحکم کر رہی ہیں۔
