شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ، غصے میں بلا توڑ دیا

Shaheen Afridi out for zero, breaks the call in anger

پاکستان سپر لیگ کے میچ میں Lahore Qalandars کے کپتان Shaheen Shah Afridi صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنا بلا توڑ دیا۔

کراچی کے National Stadium Karachi میں کھیلے گئے میچ میں Quetta Gladiators نے لاہور قلندرز کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دی۔

میچ کے دوران شاہین آفریدی آل راؤنڈر Sikandar Raza سے پہلے بیٹنگ کے لیے آئے، تاہم وہ دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

پویلین واپسی پر وہ شدید غصے میں دکھائی دیے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پہلے بلا سائیڈ اسکرین کے ٹائر پر مارا، پھر سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اسے زمین پر زور سے پٹخا اور اندر چلے گئے۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن Lahore Qalandars اس سیزن میں اب تک 6 میں سے صرف 2 میچز میں کامیابی حاصل کر سکی ہے، جس کے باعث ٹیم دباؤ کا شکار نظر آ رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے