پاکستانی نژاد کراٹے کھلاڑی راجہ ریحان کا پولینڈ میں سلور میڈل جیتنے کا اعزاز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 10 رنز سے شکست دے دی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں سلطانز کے 208 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں کنگز کے بلے بازوں سے بھرپور مزاحمت کی تاہم وہ جیت کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئے۔ کنگز کی ٹیم 196 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس میں ریزاہینڈرکس کے 49 اور عباس آفریدی کے 34رنز شامل تھے جب کہ سلطانز کی جانب سے عرفات منہاس سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 32رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔سلطانز کا آغاز مایوس کن رہا جب دوسرے اوور کی تیسری گیند پر خوشدل شاہ نے اسٹیو اسمتھ کو صفر پر آؤٹ کر کے کراچی کنگز کو بڑی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد اویس ظفر اور جوش فلپ نے اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کا اسکور 50 سے اوپر لے گئے۔ دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 66 رنز کی شراکت قائم ہوئی، تاہم خوشدل شاہ نے ایک بار پھر وار کرتے ہوئے جوش فلپ کو آؤٹ کر دیا جنہوں نے 23 گیندوں پر 44 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ شان مسعود نے کریز پر آکر اویس ظفر کا ساتھ دیا اور ٹیم کا اسکور 100 کے پار پہنچایا۔ خوشدل شاہ نے اپنی بہترین فارم برقرار رکھتے ہوئے اویس ظفر کو بھی پویلین کی راہ دکھائی، جنہوں نے 36 رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں معین علی نے شان مسعود کو 46 رنز پر آؤٹ کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ کپتان ایشٹن ٹرنر 11 اور عرفات منہاس 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حسن علی اور ایڈم زیمپا نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد نواز 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ آخری اوور میں محمد عمران نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ٹیم کا اسکور 200 سے اوپر پہنچا دیا۔ وہ 8 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ محمد وسیم نے 7 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ 35 رنز دے کر 3 وکٹوں کے ساتھ نمایاں باؤلر رہے، معین علی نے دو جبکہ حسن علی اور ایڈم زیمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی نژاد کراٹے کھلاڑی Raja Rehan نے Central Poland Open 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینئرز 60 کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجہ ریحان نے اس ایونٹ میں Germany کی نمائندگی کی، جہاں انہوں نے سخت مقابلوں کے بعد فائنل تک رسائی حاصل کی۔

اس بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں 81 ٹیموں اور تقریباً 900 کھلاڑیوں نے شرکت کی، جس سے مقابلوں کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

سیمی فائنل میں راجہ ریحان نے Azerbaijan کے کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، تاہم فائنل میں میزبان Poland کے کھلاڑی کے خلاف مقابلے کے بعد انہیں سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔

ان کی اس کامیابی کو پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے