پاکستانی نژاد کراٹے کھلاڑی Raja Rehan نے Central Poland Open 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینئرز 60 کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجہ ریحان نے اس ایونٹ میں Germany کی نمائندگی کی، جہاں انہوں نے سخت مقابلوں کے بعد فائنل تک رسائی حاصل کی۔
اس بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں 81 ٹیموں اور تقریباً 900 کھلاڑیوں نے شرکت کی، جس سے مقابلوں کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
سیمی فائنل میں راجہ ریحان نے Azerbaijan کے کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، تاہم فائنل میں میزبان Poland کے کھلاڑی کے خلاف مقابلے کے بعد انہیں سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔
ان کی اس کامیابی کو پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
