پاکستان سپر لیگ 11: لاہور قلندرز کی سنسنی خیز فتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست

پاکستان سپر لیگ 11: لاہور قلندرز کی سنسنی خیز فتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست

پاکستان سپر لیگ 11 کے 30ویں میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 103 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 6 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ چریتھ اسالانکا نے 31، ڈینئل سیمس نے 18 اور عبداللہ شفیق نے 14 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خلیل احمد نے 2 جبکہ ابرار احمد، عثمان طارق اور بریٹ ہیمٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز ہی بنا سکی۔ ٹیم کی جانب سے شامل حسین نے 53 اور رائیلی روسو نے 62 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ آخری لمحات میں ابرار احمد نے 24 رنز بنا کر میچ کو دلچسپ بنا دیا، تاہم ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔

قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، عبید شاہ اور اسامہ میر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی، جبکہ کوئٹہ کے کپتان سعود شکیل نے بھی جیت کے عزم کا اظہار کیا تھا، تاہم میدان میں قلندرز نے بازی اپنے نام کر لی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے