6 ماہ کے طویل وقفے کے بعد جھیل سیف الملوک روڈ کھولنے کیلئے کام کا آغاز ہوگیا

6 ماہ کے طویل وقفے کے بعد جھیل سیف الملوک روڈ کھولنے کیلئے کام کا آغاز ہو گیا۔

سطح سمندرسے 10578 فٹ بلندپاکستان کا مشہورسیاحتی مقام جھیل سیف الملوک تک سیاحوں کی رسائی کیلئے جھیل روڈ پر کام کا آغازکردیا،کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نےبھاری مشینری کے ساتھ سڑک سے رکاوٹوں کو صاف کرنا شروع کر دیا ۔

برف پوش پہاڑوں کےدامن میں واقع جھیل سیف الملوک مکمل طور پر برف سے ڈھکی ہونے کی وجہ سے دلکش مناظر پیش کر رہی ہےجیسے دیکھنے کیلئے سیاح بےتاب رہتے ہیں،جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مشینری ناراں سے بابو سر ٹاپ تک شاہراہِ کو کھولنے میں مصروف ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے