وزیراعظم نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز میں بھی شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی

The Prime Minister allowed fans to enter the stadium even during the PSL playoff matches.

پاکستان سپر لیگ Pakistan Super League (پی ایس ایل) 11 کے پلے آف مرحلے کے لیے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت کراچی اور لاہور میں ہونے والے تینوں میچز میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

چیئرمین Pakistan Cricket Board محسن نقوی کے مطابق یہ اجازت وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر دی گئی ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے والے پلے آف میچز تماشائیوں کی موجودگی میں ہوں گے، جبکہ وزیر اعظم نے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعظم سے ملاقات میں سکیورٹی صورتحال اور شائقین کی شرکت کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی تھی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 11 کے راؤنڈ مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، جن میں پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگزمین شامل ہیں۔

پلے آف مرحلے کا آغاز کوالیفائر میچ سے ہوگا، جس میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ ایلیمنیٹر میں ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگزمین کا مقابلہ ہوگا۔

دوسری جانب Gaddafi Stadium لاہور میں 3 مئی کو ہونے والے فائنل کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو چکی ہے، جبکہ فزیکل ٹکٹوں کی دستیابی بھی جلد یقینی بنائی جائے گی۔

ٹکٹوں کی قیمت 1500 روپے سے لے کر 12 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے، اور شائقین میں اس بڑے مقابلے کے لیے خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے