وفاقی دارالحکومت میں وزارت اطلاعات اور قومی ورثہ کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کی فتح کوایک آج ایک سال مکمل ہوا، اِ س سے پاکستان کو عظیم فتح ملی۔
اُنہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی سے پاکستان کا وقاربلند ہوا، آج ہم بنیان مرصوص کی عظیم فتح کا جشن منانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، دنیا آج مان رہی ہے، بھارت دہشت گردی کوسپورٹ کرتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بےشمارقربانیاں دیں، پاکستان نے چند ہی گھنٹوں میں بزدل مکار دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، بھارت کی سازش بری طرح ناکام ہوئی۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاک فضایئہ نے بھارت کے رافیل کو ڈھیرکردیا، پاکستان کو جنگی اور سفارتی محاذ پر کامیابیاں ملی ہیں، قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستانی ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے۔
