صدرِ مملکت نے پی آئی اے کارپوریشن آرڈی نینس 2026 کی منظوری دیدی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم کی سفارش پر پی آئی اے کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل)، آرڈیننس، 2026کی منظوری دے دی۔

آرڈیننس پی آئی اے کے چند اثاثوں کی منتقلی کے عمل کی تکمیل کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنے سے متعلق ہے۔ ان میں کراچی میں پی آئی اے پلینیٹیریم، گلشنِ اقبال کی اراضی، لاہور میں پی آئی اے پلینیٹیریم، اولڈ یونیورسٹی گراؤنڈ کی اراضی شامل ہے۔

پشاور میں حیات آباد فیز ٹو میں واقع پی آئی اے پلینیٹیریم کی اراضی ، کے ڈی اے اسکیم ون کا فٹبال گراؤنڈ،ایمپرس روڈ لاہور میں دیال سنگھ منشن کا دفتر، کشمیر روڈ کراچی پر واقع جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس کی اراضی بھی شامل ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے