پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں ریسکیو آپریشن، بھارتی، انڈونیشین عملے کوامداد فراہم

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے اہلکار ’’ایم وی گوتم‘‘ پر موجود اور 6 بھارتی اور 1 انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد فراہم کر رہے ہیں،

اِسی طرح عمان سے بھارت جانے والے ’ایم وی گوتم‘ میں تکنیکی خرابی پر میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا۔

ہنگامی اطلاع موصول ہوتے ہی پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز ’’ کشمیر‘‘ کو امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیا۔

علاوہ ازیں سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ جہاز پر موجود بھارتی اور انڈونیشیائی عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، پاک بحریہ سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر مدد کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے