فیصل آباد :وائے ڈی اے پنجاب نے کل سے شروع ہونیوالی پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کیطرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ چیئرنگ کراس لاہور پر گزشتہ کئی دن سے گرینڈ ہیلتھ الائنس اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ حکومت ان کی بات نہیں سن رہی۔
وائی ڈی اے کا کہنا تھا کہ کل ہسپتالوں کی او پی ڈی بھی بند رکھی جائے گی اور پولیو مہم کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا۔ پولیومہم کا آغاز مذاکرات کی کامیابی کے بعد کیا جائے گا۔