خوارج کا پاک فوج کی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام ، 7 افراد زخمی

جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں خوارج آرمی پوسٹ پر حملہ کرنے آئے تاہم پاک فوج کی بروقت کارروائی کے باعث گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔

پوسٹ سے فاصلے پر نشانہ بنانے سے بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ہوا جبکہ حملہ آور خارجی ہلاک  ہوگیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ایم ایس ڈاکٹرجان محمد کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال وانا لایا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے