راولپنڈی،اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا

راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب  کے مختلف شہروں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،جس کے باعث واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کردی۔

منیجنگ ڈائریکٹرواسا کےمطابق رواں مون سون سیزن کا یہ سب سے ہیوی اسپیل ہے، جبکہ مجموعی طور پر 140 ملی میٹر سےزائدبارش ریکارڈکی جا چکی ہے،نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 20 فٹ تک بلند ہوگئی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کےمطابق سیدپورمیں 9، گولڑہ میں 145،بوکڑہ میں 134،پی ایم ڈی راولپنڈی میں 48 ،شمس آباد میں 47،کچہری میں 61 اور پیرودھائی میں 106ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی، گوالمنڈی میں 79 جبکہ کٹاریاں کے مقام پر 78 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

سیالکوٹ شہرمیں رات گئےموسلا دھاربارش سےگرمی کا زورٹوٹ گیا،انتظامیہ کےمطابق سیالکوٹ و گردونواح میں اوسطاً 103 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی،کینٹ میں 29،ایئرپورٹ 12،سمبڑیال 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،جبکہ ڈسکہ میں 38 اورپسرورمیں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پی ڈی ایم اے نےمون سون بارشوں کےچھٹےاسپیل کاالرٹ جاری کررکھاہے،21 اگست تک لاہور،راولپنڈی، مری،گلیات،جہلم،چکوال،تلہ گنگ،اٹک، سیالکوٹ،نارووال،منڈی بہاؤالدین میں بارش کاامکان ہے، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارشیں متوقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے