پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے اختتام پر آفیشل ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی قیادت اسٹار بیٹر بابر اعظم کو سونپی گئی ہے۔ ٹیم میں چیمپئن اسکواڈ پشاور زلمی اور رنرزاپ حیدرآباد کنگز کے تین، تین کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، جو دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔
ٹیم میں شامل نمایاں کھلاڑیوں میں فخر زمان، کوشال مینڈس، شان مسعود، عثمان خان اور شاداب خان شامل ہیں۔
بولنگ لائن اپ میں شاہین آفریدی، سفیان مقیم اور رچرڈ گلیسن کو جگہ دی گئی، جبکہ حسان خان اور حنین شاہ بھی ٹیم کا حصہ بنے۔
بارہویں کھلاڑی کے طور پر حسن نواز کو شامل کیا گیا ہے۔
ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں سمیر منہاس، شامل حسین، معاذ صداقت اور سعد بیگ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فرحان یوسف، سعد مسعود، حنین شاہ اور علی رضا کو بھی ایمرجنگ اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔
مزید ناموں میں محمد اسماعیل، عبید شاہ اور مومن قمر شامل ہیں، جبکہ محمد فاروق کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔
