مریم نواز کا سپیکر ملک احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سپیکر ملک محمد احمد خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے صوبے میں جاری ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبوں کو بھی سراہا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہر عوامی منصوبہ ان کے دل کے بے حد قریب ہے اور حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے