سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف شکایات نمٹا دیں

سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات کو داخل دفتر کرتے ہوئے 6 ججز کے خط کا معاملہ مؤخر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم ہوگیا جس کا پہلا ایجنڈا کونسل کی اپنی خود احتسابی تھا جبکہ اجلاس میں ججز کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف 23 شکایات شکایات داخل دفتر کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلیٰ عدلیہ کے 6 ججوں کے خط کے معاملے کو مؤخر کرتے ہوئے رائے دی کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے