خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں،ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں۔ محسن نقوی کی ایرانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں ہیں،جس میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ نے ایران کے دو دورے کیے۔ محسن نقوی کی ایرانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ جس میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حسین اندرابی نے واضح کیا پاکستان سعودی عرب اور یواے ای پر ڈرون حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاکستان نے امید ظاہر کی کہ ایسے افسوسناک واقعات دوبارہ نہیں ہوں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل سے چین کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کی چینی صدر اور چینی وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوں گی ۔۔ بیجنگ میں وزیراعظم ایک استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ چین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل حمایت جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے