فردوس جمال کے خواتین سے متعلق رویے پر شائستہ جبین کی تنقید، آئندہ ساتھ کام سے انکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے معروف اداکار فردوس جمال کے خواتین سے متعلق رویے پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔

ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے شائستہ جبین نے کہا کہ انسان کی شخصیت اس کی تربیت، فطرت اور رویے سے پہچانی جاتی ہے۔ ان کے مطابق فردوس جمال بلاشبہ ایک باصلاحیت اداکار ہیں، لیکن اگر انسان کا رویہ مناسب نہ ہو تو اس کی کامیابیاں اپنی اہمیت کھو دیتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے صرف ایک مرتبہ فردوس جمال کے ساتھ کام کیا تھا اور وہ تجربہ ان کے لیے کافی ثابت ہوا۔ شائستہ جبین کا کہنا تھا کہ فردوس جمال خواتین کے بارے میں نامناسب گفتگو کرتے ہیں، جسے وہ سننا بھی پسند نہیں کرتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی فردوس جمال کئی سینئر فنکاروں کے خلاف بیانات دے چکے ہیں، تاہم ایسے عظیم فنکار اپنے کام اور فن کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے اور کسی ایک بیان سے ان کا مقام کم نہیں کیا جا سکتا۔

شائستہ جبین کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، جہاں بعض صارفین نے ان کی حمایت کی جبکہ کچھ افراد نے فردوس جمال کے مؤقف کو جاننے کی ضرورت پر زور دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے