پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کی مقبوضہ بیت المقدس میں صومالی لینڈ سفارتخانے کے افتتاح کی مذمت

پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں نام نہاد صومالی لینڈ کے سفارتخانے کے افتتاح کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں اسلامی ممالک، جن میں پاکستان، مصر، سعودی عرب، قطر، اردن، لبنان، ترکیہ، انڈونیشیا، جبوتی، صومالیہ، فلسطین، عمان، سوڈان اور یمن بھی شامل ہیں، نے مقبوضہ بیت المقدس میں نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ سفارتخانے کے افتتاح کی شدید مذمت کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ کا مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ کا مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ عالمی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بیت المقدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت بدلنے کی یکطرفہ کوشش مسترد کرتے ہیں، مشرقی بیت المقدس 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقہ ہے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق مشرقی بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنے کے تمام اقدامات کالعدم اور غیر قانونی ہیں، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے خلاف کوئی بھی اقدام تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ یہ اقدام مقبوضہ بیت المقدس کی قانونی وتاریخی حیثیت پربراہ راست حملہ ہے۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق صومالیہ کی خود مختاری اور سرزمین کے اتحاد کو نقصان پہنچانے والا ہر یکطرفہ اقدام مسترد کرتے ہیں اور وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے اتحاد، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے