پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے

حمزہ شیراز نے کھیلوں کی دنیا میں ایک اور بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ڈبلیو بی او سپر مڈل ویٹ عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔تفصیلات کے مطابق حمزہ شیراز نے جرمنی کے باکسر ایلم بیگچ کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

26 سالہ باکسر نے مقابلے کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور اپنے تیز و درست پنچز سے جرمن حریف کو شدید دباؤ میں رکھا۔ فیصلہ کن لمحہ اس وقت آیا جب حمزہ شیراز کے خطرناک لیفٹ ہک کے بعد ان کے حریف رنگ میں سنبھل نہ سکے، جس پر ریفری نے فوری طور پر مقابلہ روک دیا۔

حمزہ شیراز نے یہ اعزاز ریٹائرڈ امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ کی خالی کردہ ڈبلیو بی او سپر مڈل ویٹ بیلٹ جیت کر حاصل کیا۔فتح کے بعد حمزہ شیراز نے رنگ میں سجدۂ شکر ادا کیا اور اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیابی کا جشن منایا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اب 168 پاؤنڈ کیٹیگری کے تمام عالمی باکسرز کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ ان کے لیے نسبتاً آسان ثابت ہوا کیونکہ ابتدائی پنچ کے بعد ہی حریف دباؤ کا شکار ہو گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے