ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑی نعمان علی خان نے بھارتی حریف کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

پاکستان نے چین میں جاری 33ویں ایشین جونیئر انڈیویجول اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

نعمان علی خان نے بوائز انڈر 17 ایونٹ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے شیون اگروال کو 1-3 سے شکست دے کر ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستانی کھلاڑی نے پورے میچ میں جارحانہ اور متوازن کھیل پیش کیا اور بھارتی حریف کو دباؤ میں رکھ کر کامیابی حاصل کی۔

یہ کامیابی اس حوالے سے بھی اہم قرار دی جا رہی ہے کہ گزشتہ ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں اسی بھارتی کھلاڑی نے نعمان علی خان کو 0-3 سے شکست دی تھی، تاہم اس بار پاکستانی کھلاڑی نے نہ صرف ٹائٹل جیتا بلکہ پرانی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے