ایرانی اعلیٰ وفد قطر پہنچ گیا، امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر اہم مشاورت متوقع

دوحہ: محمد باقر قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ قطر پہنچ گئے ہیں، جہاں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وفد کی قطر کے وزیراعظم اور اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوگی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، جنگ بندی کی کوششوں اور تہران و واشنگٹن کے درمیان ممکنہ مفاہمتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق وفد میں ایرانی مرکزی بینک کے گورنر بھی شامل ہیں، جو بیرونِ ملک منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور ممکنہ مالیاتی ریلیف کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پابندیوں میں نرمی، تیل کی برآمدات، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور مالیاتی تعاون سمیت کئی اہم نکات زیر غور آنے کا امکان ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے حوالے سے سفارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور مختلف علاقائی ممالک ثالثی کردار ادا کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے