اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی غزہ میں ایک حملے کے دوران محمد عودہ کو شہید کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق محمد عودہ کو غزہ سٹی میں ایک ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ تاہم حماس نے تاحال اس دعوے کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق محمد عودہ کے ایک قریبی رشتہ دار نے ان کی، ان کی اہلیہ اور بیٹے کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔یہ خبر سب سے پہلے اسرائیلی میڈیا میں سامنے آئی، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے باقاعدہ بیان جاری کیا۔
رپورٹس کے مطابق محمد عودہ کو رواں برس مئی میں حماس کے عسکری ونگ کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے عزالدین الحداد کی جگہ سنبھالی تھی، جو ایک سابق اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے۔
غزہ میں جاری جنگ کے تناظر میں یہ پیش رفت خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
