وزیراعظم شہباز شریف کا صدر آذربائیجان سے ٹیلی فونک رابطہ، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیرِاعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دیرینہ دوستی کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کےصدر الہام علیوف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں نےپاک آذربائیجان برادرانہ تعلقات، دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ دونوں ممالک کےتعلقات باہمی اعتماد اوراہم قومی مفادات پرایک دوسرے کی حمایت پر مبنی ہیں،پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مثالی سیاسی ہم آہنگی موجود ہے۔

دونوں رہنماؤں نےاس ہم آہنگی کومضبوط اقتصادی،سرمایہ کاری اور تجارتی شراکت داری میں تبدیل کرنے پراتفاق کیا،دونوں جانب سےمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون اورجاری منصوبوں، بشمول اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز، پرپیشرفت کوسراہا گیا،رہنماؤں نےعلاقائی اورعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشترکہ دلچسپی کے معاملات پر مسلسل مشاورت اور قریبی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نےخطےمیں امن،مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کے لیےپاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا،صدرالہام علیوف نےپاکستان کی تعمیری سفارتکاری کوسراہا،دونوں رہنماؤں نےمشترکہ ترقی،خوشحالی اور باہمی مفاد کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے