امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج ہونے والا کابینہ کا کیمپ ڈیوڈ کا دورہ ممکنہ خراب موسم کے باعث مؤخر کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران سے متعلق اہم مشاورت اور کابینہ اجلاس اب وائٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ایران کے ساتھ جاری مذاکرات، ممکنہ سفارتی حکمت عملی اور مستقبل کے اقدامات پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس میں تلسی گیبرڈ سمیت تمام کابینہ ارکان شرکت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ ایک وسیع تر معاہدے کے لیے آئندہ سفارتی اور سیاسی اقدامات پر غور کر رہی ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی اور جوہری پروگرام سے متعلق معاملات بدستور عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
