پنکی جیل میں، مگر مبینہ کوکین نیٹ ورک متحرک، پاپڑ کے پیکٹس میں سپلائی کا انکشاف

پولیس کے ہاتھوں گرفتار مبینہ کوکین میکر انمول عرف پنکی جیل میں موجود ہے، تاہم تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ طور پر کوکین فروشی کا کاروبار بدستور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پنکی نیٹ ورک کی جانب سے کراچی میں گھروں، بنگلوں اور ریسٹورنٹس تک پاپڑ اور چپس کے پیکٹس میں مبینہ طور پر کوکین سپلائی کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنکی نیٹ ورک کے کارندوں نے صارفین کو ون زیپ اکاؤنٹ سمیت دیگر آن لائن اکاؤنٹس کی تفصیلات ارسال کرنا شروع کر دی ہیں تاکہ ادائیگیاں وصول کی جا سکیں۔

مبینہ کوکین سپلائر کی ایک آڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں وہ ایک گاہک کو ہدایات دیتے ہوئے کہتا ہے کہ "میرا رائیڈر آپ کو بہت سارے چپس کے پیکٹ دے گا”۔

آڈیو کے مطابق سپلائر مزید بتاتا ہے کہ چپس کے پیکٹس کے اندر مبینہ طور پر کوکین کا پیکٹ بھی موجود ہوگا، جبکہ گاہک کو ترسیل اور وصولی سے متعلق مزید ہدایات بھی دی جاتی رہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ نیٹ ورک کی سرگرمیوں اور سامنے آنے والی معلومات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے