عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پاکستان ریلوے نے 90 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کی کمائی کی۔
تفصیلات کےمطابق عیدکی تعطیلات کے دوران ریلوے نے 27 مئی سے یکم جون تک ریلوے نے 90 کروڑ 30 لاکھ روپے کمائے،عید تعطیلات کے دوران تقریبا 4لاکھ مسافروں نے ٹرین سے سفر کیا۔
ذرائع ریلوے کےمطابق 27 مئی کو 8 کروڑ 70 لاکھ اور اگلے روز 13 کروڑ 80 لاکھ کی آمدن ہوئی،29 مئی کو 14 کروڑ 80 لاکھ، 30 مئی کو 17 کروڑ روپے کی کمائی ہوئی،31 مئی کو 16 کروڑ 70 لاکھ اور یکم جون کو 19 کروڑ 30 لاکھ کمائے۔
