امریکا ایران معاہدے کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی جبکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی خبر سامنے آنے کے بعد ایشیائی مارکیٹس میں کاروبار کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں 5فیصد سے زائد کمی آئی ہے۔
برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد اب یہ 80.64 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے جبکہ برطانوی کروڈ آئل 83.68 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہی ہے۔ سونے کی قیمت میں 109 ڈالر فی اونس اضافہ ہوگیا۔ 4328 ڈالر پر ٹریڈ کررہا ہے۔
امن معاہدے پر جمعہ کے روز سوئٹزرلینڈ میں باضابطہ دستخط کیے جائیں گے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی سوشل میڈیا پر اس معاہدے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ تیل کی آزادانہ نقل و حمل جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند ہو گئی تھی جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
