محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق 2022 اور 2025 کے الاﺅنسز کو بی پی ایس میں ایڈجسٹ کرنے بعد اضافہ کیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین کی ڈسپریٹی الاﺅنس میں مزید 15 فیصد اضافے کی درخواست مسترد کر دی، گزشتہ سال سرکاری ملازمین کیلئے 15 فیصد ڈسپریٹی الاﺅنس کا اعلان کیا گیا تھا۔
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی صوبے میں سرکاری ملازمین کو ڈسپریٹی الاﺅنس نہیں دیا جا رہا۔
صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے بعد خیبرپختونخوا کا ماہانہ تنخواہ بل 82 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔
