تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹرماہ نورناصرکو علاج کیلئے بیرونِ ملک بھجوانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر تیزاب گردی کا نشانہ بننےوالی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو علاج کے لیے بیرونِ ملک بھجوانےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے،جس کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹرماہ نورناصر کےبیرونِ ملک علاج کےلیےچیف منسٹر سیکرٹریٹ کی جانب سے متعلقہ حکام کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے،جس کے بعد انتظامی کارروائی کا آغازہو چکا ہے، مراسلےمیں کہاگیاہےکہ متاثرہ ڈاکٹر کو مزید خصوصی اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے امریکہ منتقل کیاجائے گا،جبکہ اس حوالے سے تمام ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

اس وقت ڈاکٹرماہ نور ناصر کا علاج کراچی کےآغا خان اسپتال میں جاری ہےاورآئندہ ایک ہفتے تک ان کا علاج وہیں جاری رہےگا،حکومت بلوچستان کا کہنا ہےکہ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کوبہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئےکار لائے جا رہے ہیں تاکہ ان کی جلد صحت یابی یقینی بنائی جا سکے۔

واضح رہے کہ 6 جون کو کوئٹہ کے سول سنڈیمن اسپتال میں ڈاکٹر ماہ نورناصر پر تیزاب سے حملہ کیا گیا تھا،جس کے نتیجے میں وہ اور ایک وارڈ بوائے جھلس کرزخمی ہو گئےتھے۔پولیس کےمطابق واقعے میں ملوث حملہ آور فرار ہونے کی کوشش کے دوران مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے