محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نےملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی  بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کےمختلف اضلاع راولپنڈی،مری،گلیات،اٹک،چکوال،جہلم،گجرات، گوجرانوالہ اورلاہورمیں بارش کی توقع ہے،جبکہ شیخوپورہ،سیالکوٹ،نارووال،ساہیوال،خوشاب، سرگودھا، بھکر اورلیہ میں بھی بارش ہو سکتی ہے،میانوالی،قصور،اوکاڑہ،جھنگ، فیصل آباد،خانیوال،ملتان اور وہاڑی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ خیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا،تاہم دیر، چترال،سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں بارش متوقع ہے، اسکے علاوہ خیبر، وزیرستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور صوابی میں بھی بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،تاہم بارکھان، سبی، کوہلو اور ژوب میں بارش ہو سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے