خیبرپختونخوا حکومت پر قرضوں کا بوجھ تیزی سے بڑھنے لگا

خیبرپختونخوا پرغیر ملکی قرضوں کا بوجھ  855 ارب 77 کروڑ روپے ہے جو اگلے مالی سال کے اختتام پر 950 ارب روپے سے بھی بڑھ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت پر قرضوں کا بوجھ تیزی سے بڑھنے لگا ہے، رواں سال کے اختتام پرصوبے پر قرضوں کا بوجھ  855 ارب 77 کروڑ روپے ہے جو اگلےمالی سال قرضوں کا بوجھ 950 ارب 67 کروڑ 70 لاکھ روپے سے تجاوز کرجائیگا۔

اگلے مالی سال قرضوں اور سود کی ادائیگی کے لئے بجٹ میں 71 ارب روپے رکھے گئے ہیں،45 ارب روپے اصل اور 26 ارب روپے سود کی ادائیگی شامل ہے۔

خیبرپختونخوا پر سب سے بڑا قرض ورلڈ بینک کا 380 ارب 35 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے، صوبہ 361 ارب 50 کروڑ روپے ایشائی ترقیاتی بینک کا مقروض ہے۔

جرمنی کے کل قرضے کا حجم 42 ارب 53 کروڑ روپے، جاپان کے قرضے کا حجم 36 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد ہے، فرانسیسی ایجنیسی کا قرضے کی مالیت  21 ارب 11 کروڑ روپے۔ دیگر مختلف اداروں کا قرضہ 13 ارب 31 کروڑ 80 لاکھ روپے واجب الادا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے