صدرمملکت و وزیراعظم کا وینزویلا میں تباہ کن زلزلے پر اظہار افسوس،متاثرین سے یکجہتی کا اظہار

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وینزویلا میں آنے والے شدید زلزلوں کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کیا،کہاپاکستان اس مشکل گھڑی میں وینزویلا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اورمتاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نےبھی وینزویلا میں زلزلے سے ہونے والی تباہی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے وینزویلا حکومت اور عوام خصوصا متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے