ٹرمپ کا دعویٰ، ایران نے ملاقات کی درخواست کی؛ تہران نے دوحہ مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا سے ملاقات کی درخواست کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم ملاقات منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوگی۔ تاہم ایرانی حکام نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہفتے امریکا کے ساتھ کسی براہِ راست تکنیکی مذاکرات کا امکان نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے مختصر بیان میں جلی حروف میں لکھا کہ "ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، یہ ملاقات کل دوحہ میں ہوگی۔”

امریکی صدر نے اپنے بیان میں عالمی توانائی کی منڈی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتیں تیزی سے کم ہو رہی ہیں جبکہ خام تیل کی قیمت بھی ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی سے پہلے کی سطح سے نیچے آ چکی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو امریکی وفد کی نمائندگی امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر کریں گے۔

تاہم ایران نے امریکی دعووں سے اختلاف کرتے ہوئے کسی بھی براہِ راست مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اس ہفتے "ایران-امریکا ورکنگ گروپس” کے تکنیکی مذاکرات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں دونوں ممالک کے درمیان رابطے صرف ثالث ممالک کے ذریعے جاری ہیں اور کسی براہِ راست اجلاس کا فیصلہ نہیں ہوا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے