گورنر سندھ نے سرجانی میں نادرا میگا سینٹر کا افتتاح کر دیا

نادرا حکام کے مطابق نو تعمیر شدہ عمارت میں معمر اور خصوصی افراد کیلئے علیحدہ کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں تاکہ انہیں سہولت فراہم کی جا سکے، میگا سینٹر میں مجموعی طور پر 20 ون ونڈو کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سینٹر میں بیک وقت 200 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ وسیع انتظار گاہ بھی قائم کی گئی ہے، جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار سے زائد درخواست گزاروں کو نادرا کی خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔

میگا سینٹر کے قیام سے سرجانی اور اطراف کے لاکھوں رہائشیوں کو ایک ہی جگہ پر تمام سہولیات دستیاب ہوں گی، جبکہ سینٹر میں زونل دفتر کی موجودگی کے باعث شہریوں کو عائشہ منزل جانے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے