ٹرمپ کی سفارش بھی امریکا کو نہ بچا سکی، بیلجیئم نے امریکا کو 4-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے میزبان امریکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-1 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں امریکی ٹیم بلند حوصلے کے ساتھ میدان میں اتری، جبکہ وہ فارورڈ بیلوگن بھی ٹیم کا حصہ تھے، جن کی ریڈ کارڈ معطلی کے بعد اگلے میچ میں شرکت ممکن ہوئی تھی۔

بیلجیئم نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور امریکی دفاع کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ بیلجیئم کی جانب سے ڈی کیٹالاری نے دو گول اسکور کیے، جبکہ ہنس ویناکن نے 57ویں منٹ میں تیسرا گول کیا۔ انجری ٹائم میں تجربہ کار اسٹرائیکر رومیلو لاکاکو نے چوتھا گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔

امریکا کی جانب سے واحد گول ٹلمین نے اسکور کیا، تاہم میزبان ٹیم میچ میں واپسی نہ کر سکی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے