نیٹو کی امریکی حملوں کی حمایت، ایران کی مبینہ جنگ بندی خلاف ورزی پر امریکی کارروائی ضروری تھی، سیکریٹری جنرل

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے ایران پر امریکا کے حالیہ فضائی حملوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کے بعد واشنگٹن کی فوجی کارروائی "بالکل ضروری” تھی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مارک روٹے نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ بندی موجود ہو اور ایک فریق اس کی خلاف ورزی کرے تو ایسے حالات میں امریکا کا مؤثر اور مضبوط ردعمل دینا ناگزیر ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک ایران کی جانب سے مبینہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد امریکا کی فوری کارروائی خطے میں مزید کشیدگی کو روکنے اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے ضروری تھی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے