پاکستان میں اس وقت 57 ہزار بلیوپاسپورٹ ہیں ، کن کو جاری ہوئے لسٹ سامنے آنی چاہیے: شفیع جان

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی اراکین اور سینٹ اراکین کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ ملتے ہیں ، پاکستان میں اس وقت 57 ہزار بلیو پاسپورٹ ہیں اس کی بھی بات ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق شفیع جان نے کہا کہ 57 ہزار بلیو پاسپورٹ کن کو جاری ہوئے ہیں لسٹ سامنے آنی چاہئے،  سندھ اور پنجاب میں اسمبلی ممبرز کیلئےیہ چیزیں پہلےسے موجود ہیں ، ہماری تنخواہ 1 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ دیگر صوبوں کی چھ چھ لاکھ روپے ہے ، خیبر پختونخوا کو کیوں ٹارگٹ کیا جارہا ہے،یہاں پی ٹی آئی  کی حکومت ہے،  بہت ایم پی اے اسپیکرکو شکایات کررہے تھے پولیس انہیں سکیورٹی نہیں دے رہی ہے، اب اس ایکٹ کے ذریعے بی کٹیگری کی سیکیورٹی دی گئی ہے،  بی کٹیگری سیکیورٹی میں دوپولیس کانسٹیبل اور ایک حولدار پر مشتمل ہوتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے