آبنائے ہرمز میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے

آبنائے ہرمز پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتیں ایک ہی روز میں 7 فیصد سے زائد بڑھ گئیں۔ امریکی خام تیل 75 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے، جبکہ برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت بڑھ کر 79 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

توانائی ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث تیل کی ترسیل سے متعلق خدشات میں اضافے نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے