بلاول بھٹو زرداری کی اسحاق ڈار سے ملاقات، آزاد کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار سے ملاقات  کی جس دوران  آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ملاقات دفتر خارجہ میں ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسحاق ڈار نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں منتخب حکومت کے قیام میں تعاون پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کا آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو اہم قرار دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے