ٹیکسلا میں غیرت کے نام پر نوجوان جوڑے کو زبردستی زہر پلا دیا گیا۔
پولیس کےمطابق زہرسے نوجوان افضل جاں بحق،متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،اطلاع ملنے پرٹیم موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی،جس کے بعد ہونے والے مقابلے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا،جبکہ چارملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے موقع پر نوجوان میاں بیوی کو نیم بےہوشی کی حالت میں پایا،ابتدائی تحقیقات کےمطابق دونوں نے تقریباً تین ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
