افغان اور بنگالی شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

افغان اوربنگلہ دیشی شہریوں کو پاکستانی قومی شناختی کارڈ جاری کرانے کے مبینہ نیٹ ورک سے متعلق ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

گرفتار سب ایجنٹس عیسیٰ اور بادل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنوانے کے معاملات شاہد اور فیصل نامی مرکزی ملزمان کے سپرد کیے جاتے تھے، غیر ملکیوں کو پاکستانی خاندانوں کے نادرا ریکارڈ میں شامل کر کے شناختی کارڈ بنوائے جاتے تھے،مرکزی ملزمان مبینہ طور پر نادرا اہلکاروں کی ملی بھگت سے شناختی کارڈ جاری کراتے تھے،ہر غیر ملکی سے شناختی کارڈ کے عوض تین سے نو لاکھ روپے وصول کیے جاتے تھے،وصول شدہ رقم کا بڑا حصہ مرکزی ملزمان اور مبینہ طور پر نادرا اہلکاروں میں تقسیم ہوتا تھا،نیٹ ورک کے ذریعے 40 سے 45 غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیے، دونوں سب ایجنٹس کو گزشتہ رات ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے گرفتار کیا تھا، مقدمے میں گرفتار ملزمان،مرکزی ملزمان اور پانچ غیر ملکیوں کو نامزد کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے