اسحاق ڈار کا سعودی عرب اور مالدیپ کے وزراء خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ، خطے میں حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ  خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا،  سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مالدیپ کی وزیر خارجہ کو بھی ٹیلی فون کرکے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر گفتگو کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے خطے کی تازہ صورتحال اور بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امن معاہدے کے باوجود کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے کشیدگی میں کمی اور بات چیت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام فریق زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔ ثالثی کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے وقت اور مواقع فراہم کیے جائیں۔ دوسری جانب اسحاق ڈار نے مالدیپ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایڈم کو بھی ٹیلی فون کیا اور مالدیپ کی آزادی کی اکسٹویں  سالگرہ پر پیشگی مبارکباددی۔ وزیر خارجہ ایڈم نے ایران امریکا تنازع میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے  پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون  کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے