لیسکو کے اعلیٰ افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم، 30 سال بعد پہلی بار بل ادا کرنا پڑا

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں گریڈ 18 سے 20 تک کےافسران کی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی

ذرائع لیسکو کے مطابق 30 سال بعد پہلی بار ان افسران کوبجلی کے بل ادا کرنا پڑے، اس سے پہلے گریڈ 18 کے افسران کو 6 ہزار، گریڈ 19 کو 8 ہزار اور گریڈ 20 کو 10 ہزار یونٹس سالانہ فری تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ لیسکو کے علاوہ دیگر ڈسکوز کے افسران نے عدالتوں سے حکم امتناع لے کر سہولت بحال کرا لی۔

دوسری جانب لیسکو افسران کا کہنا ہے کہ دیگر کمپنیوں کی فری بجلی سہولت کی بحالی غیر قانونی ہے، تمام ڈسکوز میں یہ سہولت ختم کی جانی چاہیے، وزارت توانائی یکساں پالیسی کا اعلان کرے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے