ماہ صفر کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ماہ صفر کے چاند سے متعلق پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جولائی کی شام ماہ صفر کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں، پہلی صفر 16 جولائی بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر نیا چاند پیدا ہوگا، 15 جولائی کی شام نئے چاند کی رویت کا اچھا امکان ہے۔ سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

کراچی میں چاند دیکھنے کا آخری وقت رات 8 بج کر 28 منٹ تک ہوگا، چاند غروب آفتاب کے بعد کراچی میں تقریبا 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔ رویت ہلال سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے