کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے،، کاروبار ساڑھے نو بجے شروع ہوا اور صرف ایک گھنٹے کے اندر انڈیکس نے 84000 کی حد عبور کر لی،، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 84000 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے،، تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس پر سرمایہ کار انتہائی پراعتماد ہیں،، مارکیٹ میں کاروبار ابھی جاری ہے،، انڈیکس 84 ہزار 165 کی سطح پر ٹریڈنگ جاری ہے
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار 84000 کی حد عبور کر لی
