حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاتارڑ کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ ایک بار پھر عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، عالمی منڈی میں خاص طور پر ڈیزل کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، ڈیزل کی قیمت تقریبا 110ڈالر سے بڑھ کے تقریبا 140 ڈالر کی سطح تک آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 89ڈالر سے بڑھ کے تقریبا 100 ڈالر تک پہنچ چکی ہے، حکومت کی طرف سے عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے حکومت کے ساتھ مل کر پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے تکلیف کو جھیلنے کی کوشش کی، حکومت نے تقریبا 130 ارب روپے کی سبسڈی بھی دی۔حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی آج بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے