حکومت بلوچستان نے پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
معاون وزیر اعلی بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی ہے، پولیس شہداء کے مالی معاونتی پیکیج پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیاہے۔
بی ایس 1 سے 16 تک پولیس شہداء کا نقد معاوضہ ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے، موجودہ ایک کروڑ روپے معاوضہ بڑھانے کی سفارش سمری میں شامل کی گئی ہے، کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کے لیے پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی 11 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے
