ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب نے متعدد بڑے عسکری دعوے کیے ہیں۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی بحرِ ہند میں موجود ایک امریکی بحری جہاز کو کروز میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین میں امریکی ڈرونز کے ایک ڈپو پر حملہ کیا گیا، جبکہ بحرین میں قائم ایک مصنوعی ذہانت (AI) سینٹر کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے ان دعوؤں کے ساتھ امریکا کو مزید سخت انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر محسن رضاعی نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ مکمل طور پر تبدیل ہو سکتا ہے۔
