حکومت نے اخراجات کم کرنے کیلئے پرانے بچت قوانین کو دوبارہ نافذ کر دیا، وفاقی کابینہ نے گزشتہ بچت اقدامات کو2026-27 میں جاری رکھنےکی منظوری دیدی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری ، نئے عہدوں کی تخلیق اور نئی بھرتیوں پر پابندی ہوگی۔ طبی آلات کے سوائے مشینری، آلات اورغیر ضروری سامان کی خریداری پر پابندی ہو گی۔
اس کے علاوہ غیر ضروری سرکاری دوروں، کانفرنسوں اور ٹریننگز پر پابندی رہے گی۔ دفتر کے اخراجات، مہمان نوازی، تقریبات، پرنٹنگ، اشتہارات وغیرہ میں کمی کا فیصلہ بھی کیا گیاہے ۔
پیٹرول/ڈیزل کے استعمال میں کمی،وی وی آئی پی قافلوں کی تعدادکم کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔نئے پراجیکٹس کی منظوری محدود،کرایہ، مرمت اور دیگر غیر ضروری اخراجات کنٹرول کیئے جائیں گے۔
یہ اقدامات تمام محکموں،اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز،سٹیٹیوٹری باڈیز اور ریگولیٹری اتھارٹیز پر لاگو ہوں گے، اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز کیلئے یہ وفاقی حکومت کی ہدایت شمار ہو گی۔
آسٹیریٹی کمیٹی کوضرورت پڑنے پر کیس بائی کیس چھوٹ دینے کا اختیار ہو گا، تمام وزارتوں/ڈویژنز کو ہدایات کو فوری طور پر اپنے ماتحت محکموں تک پہنچانا ہو گا۔
